جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بھارت نے کرکٹ میدان میں کب کب ڈرامے بازی اور من مانی کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 فروری 2026): پاکستان نے کھیل میں بھارت کی آئے دن کی ڈرامے بازیوں کے بعد اسکے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر کے سب کو دنگ کر دیا ہے۔

آج بھارت کی سیاسی مداخلت اور کھیل سے کھلواڑ کی پالیسی پر جو کچھ کرکٹ کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ پہلی بار نہیں بلکہ وہ طویل عرصہ سے کھیل میں سیاسی مداخلت کر کے کھیل کو تماشا بنا رہا ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں تو اس کی ڈرامے بازیاں اور من مانیاں کئی ٹورنامنٹس کی ساکھ بھی متاثر کر چکی ہیں۔

اگر گزشتہ چند برسوں میں بھارت کے ناٹک کا جائزہ لیں تو اکتوبر 2022 میں انڈیا نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کیا اور اس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا گیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بھارت نے شرمناک حرکت کرتے ہوئے 28 اگست 2023 کو ایشیا کپ کے لوگو سے جان بوجھ کر میزبان ملک پاکستان کا نام ہٹا دیا۔

11 نومبر 2024 کو بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نہ صرف ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا بلکہ اپنے امپائرز اور کمنٹیٹرز کو بھی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جب کہ اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے۔

چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہی بھارت نے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف اپنی شرمناک حرکت کو دہراتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اشتہار میں ٹورنامنٹ کے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹا دیا اور پھر اپنے پہلے میچ میں لائیو نشریات میں پاکستان کا نام ہٹایا۔

بھارت کا غرور یہیں نہیں رکا بلکہ گزشتہ سال ایشیا کپ میں تین بار پاکستان سے میچ کھیلنے کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملایا اور اس پر انتہا کرتے ہوئے ایشیا کپ جیتنے پر اپنی فتح بھارتی فوج کے نام کی اور ٹرافی اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے لینے سے انکار کیا۔

تاہم پاکستان نے سو سنار پر ایک لوہار کی کرتے ہوئے پہلی بار اپنی طاقت دکھائی اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد نہ صرف آئی سی سی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا غرور بھی خاک میں مل گیا اور اب وہ پاکستان کو منانے کے لیے ترلے منتیں کر رہے ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں