جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

بھارتی رکن پارلیمنٹ کا پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلے کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (5 فروری 2025): بھارتی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کی تعریف کر دی۔

آئی سی سی کی بھارت نوازی اور بنگلہ دیش کا جائز مطالبہ ماننے کے بجائے اس کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے جابندارانہ فیصلے کے خلاف پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ نے بی سی سی آئی کو رگڑا دے دیا۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتر ویدی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا بھارتی وزیر کھیل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔

پریانکا چتُرویدی کہتی ہیں کہ مضبوط اور امیر ترین بورڈ ہونے کے باوجود بائیکاٹ کے سامنے پر بی سی سی آئی کو شرم آنی چاہیے۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ پاکستان نے دھمکیوں اور جرمانوں سے ڈرنے کے بجائے جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

 

بھارت یہ سمجھ لے پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ نہیں چل سکتی، بھارتی صحافی

واضح رہے کہ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے گٹھ جوڑ کے خلاف خود بھارت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور دونوں کرکٹ باڈیز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا، سابق انگلش کپتان

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں