پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

’بھارت کی ٹیم مضبوط نہیں ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (24 فروری 2026): سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کا کرکٹ سسٹم مضبوط ہے مگر ان کی ٹیم مضبوط نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کی جنوبی افریقہ سے شرمناک شکست اور ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑے مارجن سے فتح کے بعد ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

کرکٹ کے تمام ماہرین، تجزیہ کار اور سابق کرکٹرز ٹیم انڈیا کی پوزیشن پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مقامی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ انڈیا کا کرکٹ سسٹم تو مضبوط ہے، مگر ان کی ٹیم مضبوط نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم انڈیا کو مضبوط کہتا تھا، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایکسپوز ہو گئی۔ بیٹنگ اور بولنگ سب شعبوں میں کارکردگی کھل کر سب کے سامنے آ گئی۔

دنیا کے سب سے تیز بولر کا کہنا تھا کہ بھارتی بولنگ میں بمراہ کے علاوہ کوئی قابل قدر بولر نہیں۔ پانڈیا ہو یا کوئی اور ثابت ہو گیا کہ بمراہ کے علاوہ جو بھی بڑی ٹیم کے خلاف جائے گا، اس کو پھینٹی پڑے گی۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر بھارت کو سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اس کو اپنے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے ورنہ وہ اپنی ہی سر زمین پر سیمی فائنل سے باہر ہو جائے گا۔

سابق قومی فاسٹ بولر نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ اپنی فارم میں واپس آ گئے ہیں اور ٹیم کا وہی جیت کا ماحول واپس آ گیا ہے، لیکن اس سب کے پیچھے ایک ہی شخص ہے اور وہ ہے ڈیرن سیمی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ویسٹ انڈیز سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچی تو یہ حریف ٹیموں کے لیے تھریٹ ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کی بڑی فتح، بھارت کے سامنے مشکلات کا پہاڑ کھڑا! اگر مگر کی کہانی شروع

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں