احمد آباد (8 مارچ 2026): بھارت کی توہم پرست ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے لیے انوکھے اور مضحکہ خیز کام انجام دے رہی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
تاہم فائنل سے قبل توہم پرستی نے بھارتی ٹیم کو ایسا جکڑا ہے کہ وہ ایسے مضحکہ خیز اور انوکھے کام انجام دے رہی ہے کہ جس کو دیکھ اور سن کر دنیا حیران ہے۔
بھارتی ٹیم 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے اپنی شکست کو نہیں بھول سکی۔ اس لیے وہ اب ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے آئی تو اس ہوٹل کو چھوڑ دیا جس میں اس نے 2023 میں قیام کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا، ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پزیر ہوتے ہوئے اسے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اور جنوبی افریقا سے سپر ایٹ مرحلے میں شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 2 ہفتے قبل اسی اسٹیڈیم میں بلیک پِچ پر کھیلے گئے میچ میں بھارت کو جنوبی افریقا سے بڑی شکست ہوئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کا اہم رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرتا ہے جب کہ کھلاڑی اور کوچ بھی ناک آؤٹ میچ سے قبل مندر میں دیکھے گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل کھیلنے سے ایک دن قبل چاند گرہن کی وجہ سے ان لمحات کو منحوس مانتے ہوئے ٹریننگ کو ایک گھنٹے کے لیے منسوخ کر دیا تھا۔
بھارتیوں نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کیلیے ’’منحوس‘‘ قرار دے دیا!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


