جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بھارت کی ذلت آمیز شکست: عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 فروری 2026): سپر ایٹ میں انگلینڈ سے بھارت کی شرمناک شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے۔

پاکستان کی شکست پر سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والے بھارت کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان سپر ایٹ میں انگلینڈ کے خلاف ذلت آمیز شکست کے بعد اب خود پاکستانیوں کے ہاتھوں ٹرول ہو رہے ہیں اور ان کا خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نا قابل شکست بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 76 رنز کی عبرت ناک شکست کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور سابق پیسر کو ان ہی کی زبان میں سنڈے یاد دلا دیا۔

جنوبی افریقہ کی شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب امڈ آیا اور پاکستانی صارفین نے عرفان پٹھان کو یاد دلانے لگے کہ آج بھی سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’کوئی عرفان پٹھان سے پوچھ لو کہ آج کا سنڈے کیسا رہا؟‘‘

ایک اور صارف نے عرفان پٹھان کی اداس تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ‘ پھر وہی سنڈے’۔

ایک دلچسپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بھائی، جو بھی یہ پوسٹ دیکھے، عرفان پٹھان کو ٹیگ کرکے بول دو، سنڈے کیسا رہا،بھائی؟‘‘

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کیا عرفان پٹھان نے سرف کھا لیا ہے۔

ایسی درجنوں میمز پر مبنی پوسٹوں اور تصاویر کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی اپنے پرانے تمام حساب کتاب چکتا کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں