بھارت (5 مارچ 2026): نیوزی لینڈ کے کتپان مچل سینٹنز نے پاکستان اور سری لنکا سپر ایٹ میچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
نیوزی لینڈ جو گزشتہ روز سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو پچھاڑ کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اس کے کپتان مچل سینٹنر نے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
کیوی کپتان نے بتایا کہ جس وقت سری لنکا اور پاکستان کا میچ کھیلا جا رہا تھا تو وہ وقت ہمارے لیے مشکل اور میچ دیکھنا کافی مشکل ہو رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کمرے میں ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی میچ دیکھ رہے تھے اور میچ میں کئی اعصاب شکن لمحات بھی آئے۔
T20 World Cup 2026- Latest News and Updates
مچل سینٹنر نے یہ بھی بتایا کہ میچ سنسنی خیز ہونے کی وجہ سے ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ کمرے سے باہر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں جانے کا دارومدار پاک سری لنکا میچ کے نتائج پر تھا۔
اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 212 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا۔ اس میچ میں گرین شرٹس نے آئی لینڈر کو 147 رنز تک محدود کرنا تھا۔
تاہم جیسے ہی سری لنکا نے 148 رنز بنائے تو پاکستان یہ میچ جیتنے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر اور کیویز رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں پہنچ گئے۔


