اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا جو 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔

مجموعی طور پر 24 آفیشلز کو آن فیلڈ امپائرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ 6 گروپ مرحلے کے دوران میچ ریفری کے طور پر کام کریں گے۔

سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلے کے لے آفیشلز کی تصدیق بعد میں کی جائے گی۔

کولمبو میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیے کمار دھرما سینا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

امپائر دھرماسینا سری لنکا کی 1996 مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ہیں، انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 37 میچوں میں امپائرنگ کی ہے جس میں 2016 اور 2022 کے فائنل بھی شامل ہیں۔

نائٹس اس دوران گروپ اے کے میچ کے دوران اپنے 50ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں کھڑے ہوکر ایک سنگ میل تک پہنچیں گے۔

کولکتہ میں افتتاحی میچ میں نتن مینن اور سیم نوگاسکی اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گروپ سی کے مقابلے کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

مینن افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2024 مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے آن فیلڈ امپائرنگ ٹیم کا حصہ تھے جب کہ نوگاسکی نے پچھلے ایڈیشن میں چار گروپ میچوں میں امپائرنگ کی تھی جس میں امریکا کے خلاف بھارت کا میچ بھی شامل تھا۔

بعد ازاں 7 فروری کو ممبئی میں بھارت کا مقابلہ امریکا سے ہوگا جس میں پال ریفل اور راڈ ٹکر کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں