ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا کولمبو میں آغاز ہوچکا ہے، فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے کیونکہ ہرشِت رانا گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعے کے روز دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے اعلان کرکے آگاہ کیا۔
فاسٹ بولر ہرشِت رانا کو یہ انجری جنوبی افریقہ کے خلاف ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بھارت کے واحد وارم اپ میچ کے دوران پیش آئی۔ وہ اپنے واحد اوور کے دوران 2 مرتبہ رن اپ مکمل کیے بغیر رک گئے۔
اوور مکمل کرنے کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں نظر آئے اور دائیں گھٹنے کو پکڑتے ہوئے ڈریسنگ روم کی جانب روانہ ہوگئے، 5ویں اوور کے بعد انہوں نے میچ میں مزید حصہ نہیں لیا۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ماہر ڈاکٹر سے مشاورت اور اسکینز کے بعد میڈیکل ٹیم نے ہرشِت رانا کو ٹورنامنٹ کے لیے فِٹ قرار نہیں دیا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق محمد سراج کو ہرشِت رانا کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بھارت ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ ہفتے کے روز ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
اسلام آباد میں خودکش حملہ، شاہد آفریدی کا شدید ردعمل سامنے آگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے بھارتی اسکواڈ میں سوریاکمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل (نائب کپتان)، رِنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور محمد سراج شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


