کولمبو (26 فروری 2026): بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں چھکے لگنے کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے اور سپر ایٹ مرحلہ جاری ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک لگنے والے چھکوں نے سابقہ تمام عالمی ایونٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ٹورنامنٹ کا 46 واں میچ کھیلا گیا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں مجموعی طور پر 9 چھکے لگائے گئے۔
اب تک کھیلے گئے 46 میچوں میں مجموعی 550 چھکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ ٹورنامنٹ کے ابھی 9 میچز باقی ہیں۔
یہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی 19 سالہ تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
انگلینڈ کیخلاف ہارا ہوا میچ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں کیلیے کیسے مبارک رہا؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


