بھارت (12 فروری 2026): انڈین ٹیم کو اضافی سہولتیں دینے پر نمیبیا کپتان میچ سے قبل آئی سی سی پر برس پڑے اور کڑی تنقید کی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور نمیبیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تاہم میچ سے قبل نمیبیا کے کپتان جرہارڈ اریسمس نے ٹریننگ سیشن میں بھارت کو اضافی سہولتیں دینے اور انہیں نظر انداز کرنے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کر ڈالی۔
گزشتہ روز پری میچ پریس کانفرنس میں نمبین کپتان جرہارڈ اریسمس نے کہا کہ انتظامیہ نے بھارت کے خلاف شیڈول نائٹ میچ سے قبل ان کے لیے فلڈ لائٹس میں کوئی ٹریننگ سیشن نہیں رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو کھیلے جانے والے نائٹ میچ سے قبل بھارت کی ٹیم کو دو بار رات میں ٹریننگ کا موقع دیا گیا، جب کہ ہمیں نظر انداز کرتے ہوئے دونوں بار دن کی روشنی میں ٹریننگ کرائی گئی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق تمام خبریں
نمیبین کپتان نے کہا کہ ان کے ان کے میدانوں میں فلڈ لائٹس نہیں ہیں۔ انفرا اسٹرکچر کے اعتبار سے یہ ان کے لیے مشکل ہوگا، جن کو تجربہ نہیں ان کے لیے یہ عام بات نہیں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


