کولمبو (16 فروری 2026): نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل گروپ اے میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جا رہا ہے۔ گرین شرٹس کو سپر ایٹ میں پہنچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے جب کہ بارش بھی شاہینوں کو اگلے مرحلے تک پہنچا سکتی ہے۔
میچ سے قبل نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ ولیمز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان سے میچ جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے خلاف جیتنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم کا مورال ڈاؤن ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
نمیبین کوچ کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ہمیں شکست کا سامنا رہا ہے، لیکن مورال اچھا ہے۔ ورلڈ کپ کے ذریعہ ایسوسی ایٹ ممالک کو کرکٹ بھی مل رہی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ اس میں اضافہ ہوگا اور کرکٹ مزید بہتر ہوگی۔
کریگ ولیمز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی اچھے اور پروفیشنل ہیں، عثمان طارق اچھے بولر ہیں۔ ہم ان سب کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم نے ہر کھلاڑی کے لیے پلان بنا لیا ہے۔
آسٹریلیا بھی سُپر ایٹ میں پہچنے کے لیے دوسری ٹیموں کے رحم وکرم پر!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


