کولمبو (17 فروری 2026): سری لنکن کرکٹر پتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ اور حیران کن فیلڈنگ کر کے سب کو دنگ اور اپنی ٹیم کو سپر ایٹ میں پہنچا دیا۔
گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے بیٹر نے پہلے ہوا میں اڑتے ہوئے ناقابل یقین کیچ لے کر سب کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا اور پھر بیٹنگ میں کمال کرتے ہوئے سنچری بنا کر ٹیم کی فتح کے اپنے مشن کی تکمیل کی۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ ہوئے 187 رنز بنائے۔ کینگروز نے پہلی وکٹ کے لیے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ 104 رنز پر پہلی وکٹ گرنے پر بھی آسٹریلیا کے بیٹرز بڑے اسکور کی جانب گامزن تھے اور ایک موقع پر لگتا تھا کہ کینگروز کی ٹیم ڈبل سنچری بھی کراس کر لے گی۔
اس موقع پر کینگروز ہارڈ ہٹر گلین میکسویل نے ہیمانتھا کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلا لیکن پوائنٹ پر موجود پتھم نسانکا نے عقاب کی طرح اڑتے ہوئے فضا میں شکار کی طرح گیند کو دبوچ کر میکسویل کو چلتا کیا۔
Catch of the Tournament pic.twitter.com/WVASAUJf9n
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) February 16, 2026
انتہائی مشکل کیچ کو شاندار انداز میں پکڑ کر نسانکا نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو حیران کیا بلکہ کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹرز کو بھی دنگ کر دیا اور وہ اس کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کیچ قرار دے رہے ہیں۔
بعد ازاں نسانکا نے نا قابل شکست سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر سپر ایٹ مرحلے تک پہنچا دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


