بھارت (19 فروری 2026): بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے گزشتہ روز نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں وہ منفی ریکارڈ بنایا جو صرف دو بھارتی کھلاڑیوں کے پاس ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جاری ہے اور گزشتہ روز بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں بھی نیدرلینڈ کو فتح کر کے اپنے ناقابل شکست ہونے کا ٹیگ برقرار رکھا۔
تاہم بھارت کی مسلسل فتوحات کے ساتھ ابھیشیک شرما نے وہ منفی ریکارڈ بنا لیا جو کوئی بیٹر اپنے نام نہیں کرنا چاہتا۔
نیدرلینڈز کے خلاف بھی وہ صفر پر پویلین لوٹے اور انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری بار رنز کا کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر ڈک پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کی۔ وہ امریکا اور پاکستان کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایسا منفی ریکارڈ ہے، جو اس سے قبل صرف ایک بھارتی کھلاڑی آشیش نہرا کے پاس تھا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ابھیشیک شرما ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ایئر کے دوران 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس ناپسندیدہ ریکارڈ میں بھی انہوں نے اپنے ہی ہم وطن سنجو سیمسن کی برابری کر بیٹھے، جو 2024 میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


