ٹی 20 ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 171 رنز کا ہدف 19.2 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دپیندر سنگھ نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، کوشال 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
گلشن جھا 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آصف شیخ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے تینوں وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 170 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مائیکل جونز 45 گیندوں پر 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج منزی کے 27 اور برینڈن مک ملن نے 25 رنز بنائے۔
نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 25 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، نندن یادیو نے 2، روہت پوڈیل اور کوشال بھرٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


