بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو زیر کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

چنئی (8 فروری 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

افغان بیٹر گلبدین نائب کی طوفانی اننگز کام نہ آئی۔ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے تھے۔ گلبدین نائب نے 63 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ تاہم افغان بولرز کی ناکامی کے باعث ان کی یہ اننگ رائیگاں گئی۔ نیوزی لینڈ نے 183 رنز کا بڑا ہدف 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئی تھیں۔ فن ایلن ایک اور رچن رویندرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم اس موقع پر ٹم سائفرٹ اور گلین فلپس نے تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کر کے کیویز کو جیت کی راہ پر گامزن کیا۔ 88 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپ 25 گیندوں پر 42 رنز کی اننگ کھیل کر راشد خان کی وکٹ بنے۔

تاہم ٹم سائفرٹ نے ہارڈ ہٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مارک چیمپن کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 36 رنز جوڑے۔ سائفرٹ 42 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ کھیل کر میدان سے واپس لوٹے۔

مارک چیمپن 28 نے 28 رنز بنائے۔ ڈیرل مچل 25 اور کپتان 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں اڑائیں جب کہ عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گلبدین نائب کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت 182 رنز کا مجموعہ سجایا۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، تاہم یہ اننگ ٹیم کے کام نہ آ سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 جب کہ میٹ ہنری، جیکب ڈفی اور راچن رویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دریں اثنا آج میگا ایونٹ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ اور نیپال بھارت کے وانکھیڈے اسٹیڈم میں مدمقابل ہوں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ کولمبو میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز تین میچز ہوئے۔ پاکستان نے نیدر لینڈ کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو جب کہ میزبان بھارت نے امریکا کو شکست دے دی تھی۔

پاک بھارت ٹاکرا: چیئرمین پی سی بی کو منانے کیلیے آئی سی سی وفد کی پاکستان آمد متوقع

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں