اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو 160 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے۔

راچن رویندرا 11 رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 اور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں