ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے یو اے ای کی جانب سے دیا جانے والا 174 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

ٹم سائفرٹ 42 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، فن ایلن نے بھی 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

یو اے ای کے بولرز نیوزی لینڈ کے آگے بے بس نظر آئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

اس سے قبل یو اے ای نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان محمد وسیم کی 66 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، علیشان شرفو نے 55 رنز بنائے، ماینک کمار 21 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے دو کھلاڑیون کو آؤٹ کیا، جیکب ڈفی، لوکی فرگیوسن اور مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں