سری لنکا (12 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر چھائے خدشات کے بادل چھٹتے ہی کولمبو تک فضائی سفر مہنگا اور ہوٹلوں کے کرائے بڑھ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرے کے انعقاد پر چھائے خدشات کے بادل چھٹتے ہی شائقین کرکٹ نے ایک بار پھر کولمبو کو اپنی منزل بنا لیا ہے اور مسافروں کی بڑھتی تعداد کے باعث نہ صرف کولمبو کا فضائی سفر مہنگا ہو گیا بلکہ ہوٹلوں کے کرائے بھی راتوں رات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں معمول سے 5 گنا زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دہلی سے کولمبو تک فضائی کرایہ سوا لاکھ (پاکستانی تقریباً 4 لاکھ روپے) ہو گیا ہے۔
صرف فضائی سفر ہی نہیں بلکہ کولمبو میں قیام بھی مہنگا ہو گیا ہے اور پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان پر جس تیزی سے ہوٹلوں کی بکنگ منسوخ ہوئی تھیں۔ بائیکاٹ ختم کرنے کے اعلان کے بعد اس سے کہیں زیادہ رفتار سے ہوٹلوں کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
کولمبو میں عام دنوں میں تھری سے فائیو اسٹارز ہوٹل میں ایک دن قیام کا کرایہ تقریباً 40 ہزار روپے ہوتا ہے۔ لیکن میچ والے دن ان ہوٹلز میں ایک رات کے قیام کا کرایہ ایک لاکھ روپے سے سوا لاکھ روپے (پاکستانی تین روپے 4 لاکھ روپے تک) ہو چکا ہے جب کہ میچ مزید قریب آنے پر اس میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


