منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ نہیں ہوتا تو ورلڈ کپ کا آگے ہونا مشکل ہوجائے گا، نعمان نیاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ نہیں ہوتا تو ورلڈ کپ کا آگے ہونا مشکل ہوجائے گا۔

الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ بھارت سے نہ کھیلنا ایسا ہی ہے جیسے پاکستان ورلڈ کپ نہیں کھیل رہا، آئی سی سی میں اب پاکستان نے بارگین نہیں کرنا بلکہ اپنی شرائط منوانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے کے بعد ہوسکتا ہے کہ باقی بورڈز پی سی بی سے رابطے میں ہوں، آئی سی سی اس وقت ایک دو روز میں بورڈ میٹنگ کال کررہا ہے، اس وقت آئی سی سی صدر جے شاہ، سی ای او سنجوپ گپتا اور گوراب سکھسینا ممبئی میں ہیں، مکیش امبانی بھی ممبئی میں ہیں یہ سب کوشش کرسکتے ہیں کہ پاکستان کے بغیر چلیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کے مطابق آئی سی سی بورڈ ممبرز بھرپور کوشش کریں گے کہ پاک بھارت میچ ہوجائے، بنگلادیش کی واپسی ممکن نہیں کیونکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ اکثریت کا فیصلہ ہے، اب آئی سی سی اسکاٹ لینڈ کو بھی شامل کرچکا ہے۔

یہ پڑھیں: پاک بھارت میچ نہ ہونے پر براڈ کاسٹر کے سڑک پر آنے کا خدشہ، ہوشربا نقصان کی تفصیل سامنے آگئی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے 80 فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے، براڈ کاسٹر نے بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل کے لیے فورس کیا، چیمپئنز ٹرافی 2025 بورنگ ٹورنامنٹ تھا لیکن پاک بھارت میچ کے 206 جملین ٹی وی ویوورز تھے، جیو اسٹار نے 602 ملین روپے لگا کر چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جیو ہاٹ اسٹار مکیش امبانی کا ہے جس نے چیمپئنز ٹرافی مفت دکھایا تھا، اس میں صرف پاک بھارت میچ کا 10 سیکنڈ کمرشل 45 ہزار ڈالر کا تھا، پاکستان کی بہت بڑی برانڈ اکیویٹی ہے دنیا اس کی اہمیت جانتی ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ 63 فیصد ریونیو آئی سی سی پاک بھارت میچ سے حاصل کرتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں