کراچی : ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکے پاکستان نے بنگلہ دیش کا بھائی ہونے کا ثبوت دیا یہ بات بنگلہ دیش کے صحافی نے کہی۔
پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ اور صحافیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھائی کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی صحافی جی بون احمد نے بتایا کہ پاکستان کے حالیہ فیصلے پر بنگلہ دیشی عوام خصوصاً شائقین کرکٹ بےحد خوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ جو کچھ کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک تھا لیکن پاکستان کے اس اقدام سے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صحافی جی یون احمد نے کہا کہ جس طرح گزشتہ روز آئی سی سی کے عہدیدار عمران خواجہ کی آمد پر پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار امین الاسلام کو بھی پاکستان مدعو کیا گیا۔ ایسے وقت میں پاکستان نے ہمارا ایک بھائی کی طرح ساتھ دیا۔
ایک سوال کے جواب میں بنگلہ دیشی صحافی نے کہا کہ پاکستان کے اس فیصلے نے آئی سی سی کو ہلا کر رکھ دیا کیونکہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان ایک مضبوط ملک ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


