اشتہار

پاکستان اور انگلینڈ میچ میں بارش نہیں تو کیا چیز اثر انداز ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی اور شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں ’ہوا‘ کا کردار بہت اہم ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پالی کیلے میں دوپہر میں 30 فیصد ہوا چل رہی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ شام میں ہوا بہت تیز ہوگی۔

باسط علی نے کہا کہ کھلے میدان میں ہوا کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، کس بولر کو کس اینڈ سے بولنگ کرنی ہے یہ دیکھنا ہوتا ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بالکل ہوا کے حساب سے بولر کا اینڈ تبدیل کرنا ہوتا ہے جب بیٹر ہوا کے مخالف شاٹ کھیلے تو وکٹ ملنے کا موقع زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہوا تیز نہ چلی تو اوس کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں، ہوا تیز چلتی ہے ڈیو فیکٹر کم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کا میچ آج انگلینڈ اور پاکستان کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جا رہا ہے۔

یہ پڑھیں: انگلینڈ کو ہراؤ سیمی فائنل کیلیے قدم بڑھاؤ، پاکستان کا اہم میچ آج

سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا، جب کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو با آسانی ہرا کر جیت حاصل کر چکا ہے۔

اس لیے یہ میچ پاکستان کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک جانے کا رستہ آسان بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر قومی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی اگر مگر کا شکار ہو جائے گی۔

باہمی مقابلوں کی بات کی جائے تو اس میں انگلینڈ کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہے۔ دونوں کے درمیان 31 میچز ہوئے ہیں، جن میں سے 21 انگلش ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں