ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف باآسانی 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔
کپتان ہیری بروک نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
سیم کرن 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر فل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جوز بٹلر 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، جیکب بیتھل 8 اور ٹام بینٹن 2 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
ول جیکس 28 رنز بنا کر محمد نواز کو وکٹ دے بیٹھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
فخر زمان اور بابر اعظم 25، 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔
عثمان خان8، صائم ایوب 7 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہین آفریدی 2 اور محمد نواز کوئی رن نہ بناسکے۔
View this post on Instagram
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈوسن نے 24 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے، پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے اچھا ہدف دے کر اس کا دفاع کریں۔
View this post on Instagram
انگلش کپتان ہیری بروک نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، جانتے ہیں آج جیتے تو سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


