کولمبو (15 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کچھ دیر میں شروع ہونے والا ہے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے یا بولنگ۔
دنیا بھر کی نظریں اس وقت کولمبو میں لگی ہیں، جہاں سے اب سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں۔ شائقین کرکٹ بے تاب تو ماہرین کرکٹ دونوں ٹیموں کو جیت کے لیے مشورے دے رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میچ میں ٹاس کی اہمیت اور پہلے بولنگ یا بیٹنگ کی افادیت کے بارے میں اہم پیشگوئی کی ہے۔
کامران اکمل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں جو بھی ٹیم ٹاس جیتے گی، اس کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔
سابق وکٹ کیپر بیٹر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کولمبو کی کنڈیشنز میں ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ اس لیے جو ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی، وہ فائدے میں رہے گی۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ بارش ہوتی ہے یا نہیں، پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ تاہم ٹاپ فور بلے بازوں میں سے کسی کو لمبی اننگ کھیلنی پڑے گی۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ پاور پلے کے بعد دونوں ٹیموں کے اسپنرز کا کرداراہم ہوگا جب کہ بھارتی بیٹرز پر عثمان طارق کا پریشر ہوگا۔ پاکستان کو اس پریشر سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ سلمان آغا عثمان طارق کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم آج کے میچ میں صرف عثمان طارق سمیت تمام بولرز کو ذمہ داری لینا ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال کو ہرا کر ویسٹ انڈیز سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


