کولمبو (15 فروری 2026): پاکستانی بولنگ کی دنیا معترف ہے موجودہ بھارتی بیٹر نے بھی اعتراف کر لیا کہ پاکستانی بولرز کے خیال سے ان کے پسینے چھوٹ رہے تھے۔
کرکٹ میں بھارت ہمیشہ اپنی بیٹنگ اور پاکستانی اپنی تیز بولنگ کے حوالے سے مشہور رہا ہے۔ ماضی میں ایسے کوئی پاکستانی بولرز آئے جو مخالفین کے لیے ڈراؤنا خواب بنے رہے۔
موجودہ بھارتی ٹیم کے معروف بلے باز نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ پر جانے سے قبل ہی ان کے پاکستانی بولرز کے خیال سے پسینے چھوٹ رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال یو اے ای میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بہترین بیٹنگ کرنے والے انڈین بیٹر تلک ورما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پاکستان بھارت سے ایشیا کپ کے پچھلے دونوں میچ ہار چکا تھا، اس کے باوجود بیٹنگ پر جانے سے قبل ان کے پسینے چھوٹ رہے تھے۔
تلک ورما نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ بھارت آسانی سے جیت جائے گا، لیکن یہ دبئی میں فائنل میچ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے لیے پاکستان کا بولنگ اٹیک بہت زبردست تھا اور وہ (تلک ورما) یہ ہی سوچ رہے تھے کہ بھارت یہ میچ نہیں جیت سکتا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


