اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نمیبیا کے خلاف قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(18 فروری 2026): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف شیڈول اہم میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ متوازن کمبینیشن میدان میں اتارنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ابرار احمد کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ فہیم اشرف کی جگہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلیوں پر مشاورت جاری ہے جس کے تحت بابر اعظم کو بطور اوپنر اور صاحبزادہ فرحان کو چوتھے نمبر پر کھلائے جانے پر غور ہو رہا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔ قومی ٹیم اس اہم مقابلے کے لیے بہترین الیون کے انتخاب کے لیے بھرپور مشاورت کر رہی ہے تاکہ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے۔

پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے میدان میں اب تک صرف ایک بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اب تک واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 2021 کے ورلڈ کپ کے دوران کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 144 رنز بنا سکی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے واحد میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ نمیبیا اب تک پاکستان کے خلاف کوئی میچ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔ عالمی رینکنگ اور تجربے کے لحاظ سے بھی پاکستانی ٹیم کو نمیبیا پر واضح برتری حاصل ہے۔

کیا آج نمیبیا کے خلاف میچ سے بابر، شاہین اور شاداب ڈراپ ہو رہے ہیں؟ اہم خبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں