اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک امریکا مقابلہ آج، بابر اعظم کھیلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (10 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان آج اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیل رہا ہے کیا آؤٹ آف فارم بابر اعظم کھیلیں گے یا نہیں؟

دو سال بعد پاکستان اور امریکا کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر مدمقابل آج مدمقابل آ رہے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج کولمبو میں ٹکرائیں گی اور گرین شرٹس کے پاس گزشتہ ورلڈ کپ کے اپ سیٹ کا بدلہ چکانے کا شاندار موقع ہاتھ آیا ہے۔

اگرچہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل فخر نہیں رہی اور گرین شرٹس کو گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکا سے سپر اوور میں غیر متوقع شکست بھی کھانا پڑی۔

تاہم میچ سے قبل ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں گزشتہ شکست بھلا کر نئے جذبے اور فتح کے عزم کے ساتھ آج کا میچ کھل کر کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی طویل عرصہ سے خراب فارم اب سب کی نظروں میں کھٹک رہی ہے اور آج کے میچ میں ان کی جگہ فخر زمان میدان میں انٹری دے سکتے ہیں۔

تاہم میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی اور گراؤنڈ کے باہر تین گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، لیکن جو کارکردگی پریکٹس سیشن میں دکھائی، قومی کرکٹرز کو وہی شاٹس میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بھی لگانے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا ڈومور کے چکر میں ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی آل راؤنڈر محمد محسن کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں دباؤ پاکستان ٹیم پر ہوگا۔

’بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں‘

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں