کولمبو (27 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جانے کے لیے گرین شرٹس کی آخری امید انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بڑی فتح سے جڑ گئی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ جاری ہے۔ گروپ 2 سے انگلینڈ سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جب کہ نیوزی لینڈ فائنل فور کی دہلیز پر ہے۔ تاہم پاکستان کی اگلے مرحلے میں جانے کی موہوم سی امید اب بھی باقی ہے۔
آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم اس میچ کے نتیجے پر پاکستانیوں اور قومی ٹیم کی نظریں گڑی ہیں، کیونکہ گرین شرٹس کی آخری امید انگلینڈ کی کیویز کے خلاف بڑی فتح سے جڑی ہیں۔
گروپ ٹو میں سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ انگلینڈ دونوں میچز جیت کر چار پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اگر آج نیوزی لینڈ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کا کھیل آج ہی ختم ہو جائے گا اور اسے ناکام و نامراد وطن واپس آنا پڑے گا جب کہ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی جیت پاکستان کے لیے ایک ہلکی سی امید جگائے رکھے گی۔
کسی ٹیم پر انحصار بعد میں کریں پہلے خود تو میچ جیت لیں، محمد حفیظ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


