جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پاکستان نے آئی سی سی کو جھکا دیا، بھارتی میڈیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کے بعد بھارتی میڈیا پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلے کہا گیا بائیکاٹ نہیں کریں گے پھر کہا آئی سی سی پابندی لگا دے گا اور اب کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے بھارت اور آئی سی سی کو زیر کرلیا ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کی لڑائی جیت لی ہے۔

میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو جھکا دیا ہے، پاکستان کے بغیر ورلڈ کپ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بنگلادیش پر کوئی جرمانہ نہ کرنیکا اعلان، آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر بھی غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ بنگلادیش کو ورلڈکپ سے اخراج پر تنازعات حل کمیٹی میں جانے کا حق ہے،

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بنگلادیش کو 2028 سے 2031 تک کوئی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے پر غورکریں گے، آئی سی سی نے بنگلادیش پر کسی قسم کا جرمانہ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹوآئی سی سی سنجوک گپتا نے کہا تھا کہ بنگلادیش کا ورلڈکپ میں نہ ہونا مایوس کن ہے، ورلڈکپ سے بنگلادیش کی غیرحاضری ہم سب کا نقصان ہے۔

آئی سی سی اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، بنگلادیش اور آئی سی سی کے درمیان مذاکرات مثبت رہے، بنگلادیش آئی سی سی کا اہم ممبر ہے، اس کی قدر کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں