ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پاکستان ٹیم کے سر پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا!

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (16 فروری 2026): بھارت سے بھاری مارجن سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے پہلے راؤنڈ میں ہی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

بھارت نے پاکستان کو گزشتہ روز کولمبو میں 61 رنز سے شکست دی۔ اتنی بڑی شکست اور امریکا کے نمیبیا کے خلاف جیت سے گرین شرٹس کا رن ریٹ امریکا سے بھی کم ہو گیا جس کے باعث وہ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

بھارت تین فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ امریکا اور پاکستان نے دو، دو میچز جیتے ہیں۔ تاہم امریکا 0.788 کے بہتر رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جب کہ پاکستان -0.403 کے رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کا اگلا میچ نمیبیا کے ساتھ بدھ 18 فروری کو شیڈول ہے۔ اگر گرین شرٹس نے اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوانا ہے تو اس کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا اور مارجن بھی بہتر رکھنا ہوگا۔

تاہم اگر نمیبیا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی تو گرین شرٹس کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا اور وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو کر خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ جب کہ بھارت کے ساتھ امریکا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

تاہم میچ بارش کی نظر ہوا تب بھی پاکستان ایک قیمتی پوائنٹ ملنے کے بعد 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آ جائے گا اور بھارت کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

آئی سی سی ایونٹس بھارت سے کس ملک منتقل کرنے پر غور؟ آسٹریلوی اخبار کا دعویٰ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں