کراچی (25 نومبر 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ایک بار پھر آگے جانے کے لیے اگر مگر پر آ گیا مگر قومی ٹیم اگلا میچ جیتے بغیر بھی سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان اگرچہ اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں ہے، مگر اس کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی انتہائی مشکل اور اگر مگر کا شکار ہو گئی ہے۔
گرین شرٹس کے فائنل فور میں پہنچنے کا سادہ فارمولا تو یہ ہے کہ انگلینڈ اپنے دونوں میچز نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت لے اور پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔
اگر نیوزی لینڈ اپنا ایک میچ جیت جاتا ہے اور پاکستان بھی اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر تین، تین ہو جائیں گے اور معاملہ رن ریٹ پر آئے گا جب کہ نیوزی لینڈ کے اگلے دونوں میچز جیتنے پر پاکستان کی آخری میچ میں فتح بھی اس کو میگا ایونٹ سے باہر کر دے گی۔
تاہم معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوتا۔ بلکہ پاکستان کے پاس یہ بھی موقع ہے کہ وہ اپنا میچ جیتے بغیر بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے بھی دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج اہم ہوں گے۔
سپر ایٹ گروپ 5 میں ٹیموں کی پوزیشن
ایسا کیسے ہو سکتا ہے، یہ جاننے سے قبل ہم سپر اے کے گروپ 2 میں ٹیموں کی پوزیشن پر نظر ڈالتے ہیں۔
انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور اب اس کا ایک میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔
نیوزی لینڈ نے ایک ہی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا ہے، جو بارش کی نذر ہونے کے باعث دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دلا گیا۔ یوں نیوزی لینڈ بغیر کسی رن ریٹ کے ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے دو میچز کھیلے ہیں، ایک میچ جیت کر اور ایک بارش سے متاثر ہونے کے باعث ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اس کا رن ریٹ 0.461- ہے۔
سری لنکا نے ایک ہی میچ کھیلا ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ 2.550- ہے اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔
اب شروع ہوتا ہے پاکستان کے لیے میجک شو۔
آج کولمبو میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔ اگر یہ میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ اس طرح پاکستان سمیت تینوں ٹیموں کے دو، دو میچز کھیل کر پوائنٹ دو، دو ہو جائیں گے، اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن یہی رہے گی۔
اس گروپ کا اگلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کولمبو میں جمعہ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اگر یہ انگلش ٹیم سری لنکا کی طرح نیوزی لینڈ کو بھی اتنے بڑے مارجن سے ہرا دے کہ اس کا رن ریٹ پاکستان سے کم ہو جائے تو گروپ میں پاکستان دوسری اور نیوزی لینڈ ممکنہ طور پر تیسری یا چوتھی پوزیشن پر جا سکتا ہے۔
ہفتہ 28 فروری کو گروپ کا آخری میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہے۔ اگرچہ یہ میچ گرین شرٹس جیتتے ہیں تو سیمی فائنل میں چلے جائیں گے۔ تاہم اگر یہ میچ بھی بارش کی نذر ہونے کے باعث نہیں کھیلا جاتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور رن ریٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اس طرح پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے دو، دو پوائنٹ ہو جائیں گے اور رن ریٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم چھٹی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔
’بابر اعظم اور رضوان کو اوپننگ سے ہٹا کر ٹیم کا بیڑا غرق کر دیا‘
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔


