ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستانی اسکواڈ سری لنکا روانہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کا اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کریں گے۔ قومی ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

رپورٹس کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا۔

تاہم حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں تو ضرور شرکت کرے گا مگر پاکستان ٹیم عالمی کپ میں بھارت کیخلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی

چیئرمین سی بی پی اور وزیراعظم کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دیدی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں