جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کو سری لنکا کو کتنے رنز تک محدود رکھنا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے اب سری لنکا کو 147 رنز تک محدود رکھنا ہوگا۔

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان ایک ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، فخر زمان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور 42 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کا سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی پہلی وکٹ 176 رنز پر گری اس کے بعد بیٹر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، شاداب خان 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 4 اور خواجہ نافع 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 33 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، داسن شناکا نے 2 اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں