ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ٹیم سپر 8 مرحلے میں تین میچز کھیلے گی۔
سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔
سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے نمیبیا کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی
لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


