کینڈی (24 فروری 2026): ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا اہم میچ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے گرین شرٹس کیلیے میچ جیتنا ضروری ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے سنسنی خیز میچز جاری ہے۔ آج انگلینڈ اور پاکستان کا میچ پالے کیلے میں کھیلا جا رہا ہے۔
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا، جب کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو با آسانی ہرا کر جیت حاصل کر چکا ہے۔
اس لیے یہ میچ پاکستان کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک جانے کا رستہ آسان بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر قومی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی اگر مگر کا شکار ہو جائے گی۔
باہمی مقابلوں کی بات کی جائے تو اس میں انگلینڈ کا پلڑا واضح طور پر بھاری ہے۔ دونوں کے درمیان 31 میچز ہوئے ہیں، جن میں سے 21 انگلش ٹیم نے جیت رکھے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک تین بار مدمقابل آئی ہیں اور تینوں بار فتح کا تاج انگلینڈ کے سر پر سجا ہے۔ تاہم سری لنکا میں کنڈیشنز مختلف ہیں، اسلیے پاکستان کے پاس تاریخ پلٹنے کا موقع ہے۔
بات کریں موسم کی تو کینڈی اور پالی کیلے میں آج صبح سے چمکدار دھوپ نکلی ہوئی ہے اور دن بھر دھوپ رہے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کا میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا اور اس وقت بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق آج کے اس اہم معرکے کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ اٹھائیس فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
’’پاکستان ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے‘‘ سابق بھارتی کرکٹر کا مشورہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


