منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ڈو آر ڈائی میچ: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(18 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے ڈو آر ڈائی میچ میں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا 35واں میچ  سنہالی اسپورٹس کلب میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نمیبیا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کی جگہ خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم بڑا اسکور بنا کر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں، ہم کافی وقت سے یہاں ہیں ہم پر پریشر نہیں ہے۔

 پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب تک صرف ایک بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں، جس میں گرین شرٹس نے واحد فتح حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں