ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پاکستان نے نمیبیا کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 200 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صاحبزادہ فرحان کو سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لورین اسٹین کیمپ 23 رنز بناسکے، الیگزینڈر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمیبیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلمان مرزا اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سپر 8 میں پاکستان کا پہلا مقابلہ ہفتے کو نیوزی لینڈ سے شیڈول ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 24 فروری کو مدمقابل آئیں گی جبکہ میزبان سری لنکا سے قومی ٹیم 28 فروری کو میچ کھیلے گی۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے ہیں اور نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

Image

پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کا ہنر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ صائم ایوب کمزور حریف کے سامنے بھی ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر بریسل کی وکٹ بن گئے۔

اس موقع پر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ کپتان سلمان علی آغا نے دوسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ بنائی۔ 23 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد کپتان بھی بریسل کی دوسری وکٹ بن گئے۔

خواجہ نافع صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تاہم صاحبزادہ فرحان نے اپنی پاور ہٹنگ جاری رکھی اور نئے آنے والے بیٹر شاداب خان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 81 رنز کی نا قابل شکست پارٹنر شپ بنائی۔

Image

صاحبزادہ فرحان 58 گیندوں پر جارحانہ 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگ میں چار چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

شاداب خان نے بھی تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 36 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کیلیے خوش بختی کی علامت کیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں