پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پاکستان، سری لنکا کو 5 رنز سے ہرا کر بھی ورلڈ کپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں پاکستان، سری لنکا کو 5 رنز سے ہرا کر بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 213 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بناسکی۔

کپتان دسن شناکا کی 31 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ان کی اننگ میں 2 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

پون رتنائیکے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کمل مشرا 28 اور چرتھ اسالنکا نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاداب خان نے دو اوورز میں 33 رنز کھالیے، عثمان طارق نے چار اوورز میں 43 رنز دیے۔

 پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

صاحبزادہ فرحان ایک ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، فخر زمان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور 42 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 176 رنز پر گری اس کے بعد بیٹر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، شاداب خان 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 4 اور خواجہ نافع 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 33 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، داسن شناکا نے 2 اور دشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کینڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان دسن شناکا نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ جانتے ہیں ہمیں سیمی فائنل میں جانے کے لیے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، بابر اعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو آرام دیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں