ٹی 20 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، صاحبزادہ فرحان کو 73 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
شایان جہانگیر کی 49 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شبھم رنجنے نے 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مونانک پٹیل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ملند کمار 29 رنز بنا کر عثمان طارق کا نشانہ بنے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے دو، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور امریکا کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا ایک رن بناسکے۔
View this post on Instagram
شاداب خان نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، محمد نواز 5 رنز بناسکے، فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on Instagram
امریکا کی جانب سے شیدلے وین نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
امریکا کی ٹیم میں علی خان کی جگہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر احسان عادل کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سلمان مرزا کی جگہ اسپنر عثمان طارق کو شامل کیا ہے۔
View this post on Instagram
امریکی کپتان مونانک پٹیل کا کہنا تھا کہ اچھی بولنگ کرکے پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے، ہم نے گزشتہ میچ میں بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی امریکا کے خلاف بڑا اسکور کریں، کافی عرصے سے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 3 وکٹوں سے جیتا تھا، امریکا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو ٹف ٹائم دیا لیکن میچ نہ جیت سکے۔
پاکستانی ٹیم دوسرا میچ جیت کر گروپ میں پہلے نمبر پر آجائے گی جبکہ امریکا کے لیے اب یہ میچ ڈو اور ڈائی ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


