منگل, جون 9, 2026
اشتہار

’’بنگلہ دیشی ہمارے بھائی‘‘، افسوس وہ ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے، سلمان علی آغا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (5 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ہمارے بھائی ہیں افسوس ہے کہ وہ ورلڈ کپ نہیں کھیل رہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی ہمارے بھائی ہیں۔ ہمیں ان کے ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا افسوس ہے۔

بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے اور ہم اس فیصلے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے لیے بنگلہ دیش کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے، جس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کھلاڑی ٹائٹل جیتنے کے لیے پُر عزم ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں