ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

’’چھٹی نہ دی تو جاب چھوڑ دوں گا‘‘ کرکٹ کا دیوانہ پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کولمبو پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو (15 فروری 2026): پاک بھارت دیکھنے کے لیے کرکٹ اور پاکستان ٹیم کا دیوانہ نوجوان باس سے لڑ جھگڑ کر چھٹی لے کر کولمبو پہنچ گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا کا جوش جنون کی حد تک جا پہنچا ہے اور لوگ مختلف ممالک سے یہ بڑا مقابلہ دیکھنے کے لیے سری لنکا پہنچے ہیں۔

کرکٹ کا ایسا ہی دیوانہ ایک نوجوان بھی کولمبو پہنچا ہے، جو گرین شرٹس کی جرسی اور چہرے پر سب ہلالی پرچم پینٹ کرا کے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرے گا۔

یہ نوجوان یو اے ای میں جاب کرتا ہے، مگر پاکستان کرکٹ کا اتنا دیوانہ ہے کہ اپنی جاب کو خطرے میں ڈال کر یہ میچ دیکھنے کولمبو آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہد ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے جذبانی نوجوان نے بتایا کہ ’’باس سے کہا کہ چھٹی دینا ہو تو دو، ورنہ جاب چھوڑ دوں گا۔ باس سے لڑ جھگڑ کر ورلڈ کپ میچ کے لیے چھٹی لی ہے۔‘‘

نوجوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے میرا چھتیس کا آنکڑا ہے۔ اس بار بھارتی تماشائیوں کو رلاؤں گا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں