کولمبو (12 فروری 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا میں موجود ہے وہ وہاں کون سے کھانے کھا رہی ہے اس بارے میں جانیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہی ہے اور وہ کولمبو میں اب تک دو میچز جیت چکی ہے۔
کرکٹ کے اس میلے کے دوران پاکستانی کرکٹرز کس قسم کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ قومی کرکٹرز سری لنکا میں بھی اپنی پسند کے پاکستانی ذائقوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گرین شرٹس کو کولمبو میں پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں اور اسکواڈ پاکستان سے ہی شیف کو اپنے ساتھ لے کر گیا ہے۔
حکام نے کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر انہیں صحت بخش اور پسند کے کھانے فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی کرکٹرز کو جہاں سری لنکا کے روایتی پاکستانی کھانے فراہم کیے جا رہے ہیں وہیں شیف کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی مختلف ڈشز بھی فراہم کرتا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق تمام خبریں
پاکستان ٹیم کو لذت کام ودہن کے لیے صرف معمول کے ناشتے اور کھانے کے اوقات میں ہی نہیں بلکہ پریکٹس سیشن اور میچز کے دوران ڈریسنگ روم میں بھی ان کی پسند کے پاکستانی کھانے فراہم کیے جاتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


