سابق کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے بتایا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سلمان مرزا اور نسیم شاہ میں سے کسے پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہیے۔
پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بھارت کے ابتدائی تین بیٹرز بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں، میرے خیال میں سلمان مرزا، نسیم شاہ سے زیادہ بہتر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ کا ہتھیار رائٹ ہینڈر کو آؤٹ سوئنگ اور لیفٹ ہینڈر کو ان سوئنگ ہے لیکن سلمان مرزا کی گیند باہر کی جانب بھی نکلتی ہے اور اندر بھی آتی ہے تو وہ زیادہ کارآمد ثابت ہوں گے۔
باسط علی نے کہا کہ سلمان مرزا میں اچھی کارکردگی دکھانے کا جنون ہوگا، وہ سلو گیند بھی اچھی کرتی ہیں۔
نسیم شاہ یا سلمان مرزا؟ بھارت کیخلاف کس کو کھیلنا چاہیے؟ سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے بتادیا#ARYNews #PAKvsIND #T20WorldCup2026 pic.twitter.com/lEx8LIkFvO
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 14, 2026
کامران اکمل نے کہا کہ نئے گیند پر پریشر ڈالنا ضروری ہے، آپ کو فارم دیکھنی ہے کہ کون وکٹ لے کر دے سکتا ہے، ان کے فیورٹ ایریا میں بولنگ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو پاور پلے میں بولنگ نہیں کروانی چاہیے کیونکہ وہ کیرم گیند رائٹ ہینڈر بیٹر کو اچھی کرتے ہیں لیکن بھارت کے پاس شروع میں لیفٹ ہینڈر بیٹر ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ رسک لے سکتے ہیں کہ عثمان طارق سے شروع میں اوور کروادیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


