جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

کیا عثمان طارق آج کا میچ کھیلیں‌ گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں امریکا کے خلاف پاکستان ٹیم میں اہم کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے۔

اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے بتایا کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر سلمان مرزا کی جگہ اسپنر عثمان طارق کی شمولیت متوقع ہے۔

کولمبو میں میچ سے قبل گرین شرٹس نے بھرپور مشقیں کیں، بیٹنگ بولنگ، اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ گروپ اے میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف 3 وکٹوں سے جیتا تھا، امریکا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو ٹف ٹائم دیا لیکن میچ نہ جیت سکے۔

پاکستانی ٹیم دوسرا میچ جیت کر گروپ میں پہلے نمبر پر آجائے گی جبکہ امریکا کے لیے اب یہ میچ ڈو اور ڈائی ہوگا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں