لاہور: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کا اہم میچ کل کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بھی سری لنکا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے علاوہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام اور ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر ممبران بھی کولمبو پہنچیں گے۔
رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے لیے آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کا بھی کولمبو پہنچنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل جمعہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاکہ مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ سخت تربیتی سیشن کے دوران گرین شرٹس نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں انجام دیں۔
ہربھجن سنگھ نے بھارتی بیٹرز کو کس بولر سے خبردار کردیا؟
اس موقع پر ماہر بیٹرز اور بولرز کو صورتحال کے مطابق اہداف دیے گئے، جنہیں پورا کرنے کے لیے خصوصی مشقیں کروائی گئیں۔ کوچز کی جانب سے سیناریو بیسڈ پریکٹس پر خاص توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی میچ کی دباؤ والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


