لاہور (2 مارچ 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا خمیازہ قومی کھلاڑیوں کو بھاری جرمانے کی صورت دینا ہوگا۔
آئی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں ہی باہر ہو گئی اور خالی ہاتھ وطن واپس لوٹ رہی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی ان کے گلے پڑ گئی اور پی سی بی نے اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر ایٹ سے باہر ہونے پر کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ اگر میدان میں پرفارمنس دو گے تو مراعات ملیں گی۔
دوسری جانب ورلڈ کپ میں کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم کی ایک بار پھر سرجری کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کو ٹی 20 سے ڈراپ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر سپر ایٹ تک تو رہا، مگر بدترین کارکردگی کے ساتھ۔۔ اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بڑی ٹیموں کے خلاف ایک میچ بھی نہ جیت سکی جب کہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف بھی ہارتے ہارتے بچی۔
گرین شرٹس افتتاحی میچ میں نیدرلینڈ جیسی ٹیم سے اپ سیٹ شکست سے بال بال بچے۔ پاک بھارت ٹاکرے کا نتیجہ وہی رہا جو حالیہ کچھ برسوں سے ہے، یعنی پاکستان ٹیم میچ ہاری۔ ایشیا اور نمیبیا کو زیر کرنے کے بعد سپر ایٹ تک پہنچی۔
سپر ایٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ بارش کی نذر ہوا اور انگلینڈ سے بھی میچ ہار کر ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہوئے۔ تاہم سری لنکا سے جیت کے باوجود رن ریٹ نہ ہونے پر ٹیم سیمی فائنل سے باہر ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


