منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کن 3 کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی؟ راشد لطیف کا دبنگ بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 فروری 2026): پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ان تین کھلاڑیوں کے نام بتا دیے ہیں جن کی موجودہ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جیسی ٹیم سے میچ ہارتے ہارتے جیتنے کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے۔ ایسے میں سابق کپتان راشد لطیف نے بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے اس سوال پر کہ ٹی 20 جیسے مختصر فارمیٹ میں بیٹنگ آرڈر کی کیا اہمیت ہے؟

اس پر راشد لطیف نے کہا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کھلاڑی کا کھیلنے کا اسٹائل کیسا ہے۔ اگر وہ اسٹریٹ بیٹ سے کھیلتا ہے تو پھر چار اور پانچ نمبر کے بیٹنگ آرڈر پر وہ کامیاب نہیں ہو سکتا، کیونکہ وہاں فلیٹ بیٹ سے کھیلنا ہوگا۔ جیسا کہ صاحبزادہ فرحان نے چینج کیا یا پہلے فخر کھیلتا تھا۔

سابق کپتان نے بابر اعظم سے متعلق کہا کہ وہ اسٹریٹ بیٹ سے کھیلتا ہے۔ پہلے نئی بال اور پاور پلے میں باؤنڈریز مل جاتی تھیں، لیکن چوتھے نمبر پر جب وہ بیٹنگ کے لیے آتا ہے تو فیلڈنگ کھل جاتی ہے، ایسے میں اس کو چوکے کہاں سے لگیں گے۔

انہوں نے سلمان علی آغا کی حالیہ پرفارمنس پر کہا کہ اس میں گھر بیٹھ کر چینج نہیں آئی بلکہ اس نے اپنی بیٹنگ پر محنت کی۔

راشد لطیف نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا کا بیٹنگ آرڈر اس لیے تیسرے نمبر پر ہوا کہ بابر بی بی ایل کھیلنے آسٹریلیا چلا گیا اور یہ ہمارے لیے اچھا ہی ہوا کیونکہ تیسرے نمبر پر ہمیں ایسا بیٹر مل گیا، جس کا اسٹرائیک ریٹ اچھا ہے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی سب سے سینئر کھلاڑی ہیں اور تینوں کی موجودہ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں