ویسٹ انڈیز کے بولر روماریو شیفرڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹ ٹرک کرلی۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
رچی بیرنگٹن 42 اور ٹام بروس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج مونسے 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 17ویں اوور میں میتھیو کراس، مائیکل لیسک اور الیویئر ڈیوڈ سن کو پویلین روانہ کیا۔
View this post on Instagram
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔
شمرون ہیٹ مائر 64 اور برینڈن کنگ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، شرفین ردرفورڈ نے 26 اور روومین پاول نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کری نے دو، مائیکل لیسک، اولیویئر اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


