منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

صاحبزادہ فرحان نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف سنچری اسکور کرکے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس سنچری کےساتھ ہی صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے۔

 اوپنر بیٹر نے رواں ایونٹ کی 4 اننگز میں اب تک سب سے زیادہ 220 رنز اسکور کیے ہیں۔

صاحبزادہ فرحان ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں اس سے قبل احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 2014 کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔

مجموعی طور پر 29 سالہ اوپنر ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے 13ویں بیٹر ہیں، فہرست میں کرس گیل، برینڈن میک کولم، مہیلا جے وردھنے اور ایلکس ہیلز بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستان ٹیم سپر 8 کے میچز کن ٹیموں سے کھیلے گی؟

ٹی 20 میں سنچری بنانے والے صاحبزادہ فرحان پانچویں پاکستانی بیٹر ہیں، فہرست میں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن نواز، محمد حارث اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

بابر اعظم نے سب سے زیادہ تین سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ رضوان، حسن نواز، احمد شہزاد، محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کی ایک، ایک سنچری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں