کولمبو (18 فروری 2026): پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف جارحانہ سنچری جڑ کر ہدف کو ڈبل سنچری تک پہنچایا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نمیبیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چوکوں چھکوں کی برسات کرتے ہوئے جارحانہ اور نا قابل شکست سنچری بنائی۔
صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔
قومی اوپنر نے 43 میچ کی 43 ویں اننگ میں اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی 19 سالہ تاریخ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے دوسری سنچری ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے 1142 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنا رکھے ہیں جب کہ وہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 220 رنز بنا کر ٹاپ بیٹر بن گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


