ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

صائم ایوب نے کیا بڑی غلطی کر دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (9 فروری 2026): صائم ایوب نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کیا غلطی کی پاکستانی کرکٹر نے اس کی نشاندہی کر دی۔

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 12 گیندوں پر 22 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس میچ میں بیٹر نے کیا غلطی کی۔ قومی ٹیم سے کافی عرصہ سے دور احمد شہزاد نے اس کی نشاندہی کر دی۔

ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ صائم ایوب 12 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کھیل رہے تھے اور اس میں دو تین چوکے بھی مار چکے تھے۔ بجائے اس کے کہ وہ اس اننگ کو لمبا لے جاتے، انہوں نے ایک بار پھر وہی غلطی کی جو وہ کرتے رہتے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ صائم نے ایک بار پھر نو لک شاٹ مارا اور مارا بھی اسپن بولنگ کے خلاف۔ ہم ان کی پہلے کئی بار تعریف بھی کر چکے ہیں، لیکن وہ اس میچ میں اپنی اسی غلطی سے آؤٹ ہوئے۔

انہوں نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک بار ناکامی پر کہا کہ بابر اعظم کو اس لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے کہ وہ میچ فنش کرے اور اپنے تجربے سے ٹیم کو میچ جتوائے، تو پھر بابر کو میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بابر کو ہر نمبر پر کھلا کر دیکھ لیا، اس کو ٹیم میں زبردستی فٹ کیا گیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ فیصلہ کر لے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی پلیئنگ الیون میدان میں اتارنی ہے یا پھر کسی کو موقع دیتے رہنا ہے۔

شاہد آفریدی نے پاکستانی بیٹنگ کا پوسٹ مارٹم کر دیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں